17 مئی 2014 - 12:54
کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے روس کو دی شکست

ایران کی قومی ٹیم نے گریکو رومن کشتی کا فائنل مقابلہ جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجمسی۔ابنا۔ جمعے کی شام تہران میں ہونے والے گریکو رومن ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے اپنے طاقتور حریف روس کو چھے دو سے شکست دے دی۔ ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم کے حمید سوریان، سعید عبد ولی، حبیب اللہ اخلافی، طالب نعمت پور، مہدی علیاری اور بشیرباباجان زادے نے عالمی مقابلوں میں روسی پہلوانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی کشتی کی ٹیم کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام نے قومی کشتی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲